خبرنامہ پنجاب

پنڈ دادن خان: ٹریفک حادثہ ماں 2بچوں سمیت جاں بحق

پنڈ دادن خان (آئی این پی )پنڈ دادن خان میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں ہونیوالے تصادم میں ماں اور دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے نتیجے میں باپ زخمی ہوگیا۔ کھیوڑہ روڈ پر ٹرک اورموٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں میں ماں دو کمسن بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی جبکہ باپ زخمی ہوگیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لا شوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈکواٹر پنڈ دادن خان منتقل کردیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاہے۔ کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمی کی طبی امداد جاری ہے۔