خبرنامہ پنجاب

پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے: زعیم قادری

لاہور (ملت + آئی این پی) صوبائی وزیر زعیم قادری نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے ‘ دہشت گردوں نے پاکستان کے دل پر حملہ کر کے قوم کو سوگوار کیا تاہم پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ضرور ہو گا‘کرکٹ ہوگی اور جان پر کھیل کر سیکیورٹی دیں گے۔پوری قوم کہتی ہے کہ پاکستان میں کرکٹ ہونی چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم حسین قادری نے کہا کہ پولیس افسران اور جوانوں نے اپنی جان دیکر لوگوں کی حفاظت کی تاہم حکومت شہداکے لواحقین کا نقصان پورا نہیں کرسکتی ‘سانحہ پر سیاست نہ کی جائے بلکہ دہشت گردوں سے مل کر نمٹنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں سال بعد دہشتگردی کا واقعہ ہوا ہے ، عسکری اداروں اور قانون نافذ کرنے والے محکموں نے پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف سینکڑوں آپریشن کیے جن ہسپتالوں میں مریض لائے گئے ہیں وہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور علاج معالجے کے حوالے سے کسی مریض نے کوئی شکایت نہیں کی ۔