خبرنامہ پنجاب

پولیس،رینجرزاورانٹیلی جنس اداروں کا سرچ آپریشن ،30مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت میں پولیس،رینجرز اورانٹیلی جنس اداروں نے مل کر سرچ آپریشن کرتے ہوئے30مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ شمس کالونی کے علاقوں خیابان فیض،گلزارمدینہ اور عبداللہ ٹاؤن میں کیا گیا،اس دوران300سے زائد گھروں کی تلاشی کی گئی اور30مشتبہ افرادکو گرفتارکرکے تھانہ شمس کالونی منتقل کیا گیا،حراست میں لئے گئے افراد کے قبضے سے دوبارہ بور بندوقیں، دوپسٹل اوردوموٹر سائیکل برآمد کئے گئے ہیں۔(م ق)