خبرنامہ پنجاب

پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن ، 9 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن قائد اعظم یونیورسٹی‘ ڈھک جبی اور ڈھوک ٹاہلی میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 60 گھروں اور 15 کھوکھوں کی سرچنگ کی گئی۔ سرچ آپریشن میں 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گی جبکہ آپریشن کے دوران 7 بارہ بور فائفلز ‘ ایک پسٹل اور ایمبونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ۔۔۔(رانا)