راجن پور:(آئی این پی ) پولیس اور رینجرز کی جانب سے راجن پور کے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن 17ویں روز بھی جاری ہے جب کہ گینگ نے 22 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔راجن پور کے چھوٹو گینگ کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے اور گزشتہ روز کارروائی کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور کئی زخمی ہوگئے تھے جب کہ چھوٹو گینگ کے کارندوں نے 22 اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا تھا جس کے بعد گینگ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آپریشن بند کیا جائے اور گرفتار کئے گئے کارندوں کو چھوڑا جائے۔