خبرنامہ پنجاب

پولیس اہلکارتشدد کیس کے ذریعے سیاست کی جا رہی ہے :بخاری

اسلام آباد:(آئی این پی ) سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار تشدد کیس کے ذریعے سیاست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، مقدمے کی دفعات قابل ضمانت ہیں لیکن ڈسٹرکٹ بار کے مشورے بغیر ضمانت نہیں کراؤں گا ۔ پولیس اہلکار پر تشدد کے مقدمے میں ملزم سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے دنیا نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں شامل کی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں تاہم اس حوالے سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سیاست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، آج درخواست ضمانت دائر کرنے سے متعلق فیصلہ ڈسٹرکٹ بار کی مشاورت کے بعد کروں گا ۔