خبرنامہ پنجاب

پولیس اہلکاروں کیلئے ہفتہ وار ریسٹ کا شیڈول مرتب کرنیکا حکم

لاہور: (ملت+اے پی پی) ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے قربان لائنز میں پولیس اہلکاروں کیلئے دربار کا اہتمام کیا جہاں پر پیشہ وارانہ امور کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل پرگفتگو کی گئی۔ اہلکاروں نے ایس پی مجاہد کو اپنے مسائل پیش کئے جن کو انفرادی طور پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایس پی مجاہد سید کرار حسین نے ڈیوٹی وپیشہ وارانہ امورکی انجام دہی میں حائل رکاوٹوں کے حل کیلئے تجاویز بھی لیں۔ اہلکاروں نے ہفتہ وار ریسٹ کے حوالے سے مشکلات کا ذکر کیا، جس پر سید کرار حسین نے او ایس آئی مجاہد سکواڈ کو ہفتہ وار ریسٹ و اہلکاروں کی ٹرانسفر وپوسٹنگ کے حوالے سے شیڈول مرتب کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر ایس پی مجاہد نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ پولیس پبلک پارٹنر شپ کو فروغ دیں اورشہریوں کے ساتھ نرم رویہ روا رکھیں۔