خبرنامہ پنجاب

پولیس فورس کی تربیت؛ترک پولیس کا کردارلائق تحسین

لاہور: (آئی این پی) ترکی کی نیشنل پولیس کے افسران نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایڈیشنل آئی جی نیل عیادن کر رہے تھے۔ اس موقع پر ترک پولیس کے وفد نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کامیاب آپریشن کے بعد صحت یابی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔