خبرنامہ پنجاب

پولیس نے دوران گشت ایک شخص سے چرس برآمد کر لی

چکوال ۔ 24 اکتوبر (ملت + اے پی پی) پنڈی پھاٹک تھانہ سٹی کے علاقہ میں گشت کے دوران ایک شخص سے چرس برآمد کر لی گئی۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے حسن سلیم کے قبضہ سے 530گرام چرس برآمد کر کے اس کیخلاف منشیات ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔