خبرنامہ پنجاب

پولیس کا سرچ آپریشن،33مشتبہ افراد گرفتار

حافظ آباد: (ملت+آئی این پی )حافظ آباد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن دوران33 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان میں عامر،محمد عظم، یاسر، رانا مجاہد اور ثناء اللہ شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان قتل اورڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔