سرگودھا :(اے پی پی ) پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ہیروئن 335گرام، چرس400گرام، افیون 700گرام اور ناجائز اسلحہ برآمدکر کے11ملزمان کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا کیپٹن (ر) سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے احسان اللہ سکنہ ہلال پور سے ہیروئن335گرام، تھانہ ساجد شہید پولیس نے قمر سکنہ چک46شمالی سے افیون700گرام، علی حسن سکنہ 82شمالی سے بندوق12بور معہ12کارتوس، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے سلیمان کالونی سے چرس400گرام، تھانہ ساہیوا ل پولیس نے محمد عثمان سکنہ ساہیوال سے بندوق12بورمعہ 2کارتوس ، تھانہ میانی پولیس نے محمد نواز سکنہ چک سیدا سے رائفل444بور معہ5گولیاں، سلطان سکنہ جناح کالونی سے پسٹل30بور معہ3گولیاں، محمد عرفان سکنہ کتوال سے پسٹل30بور معہ3گولیاں، رفاقت سکنہ خضر آباد سے پسٹل30بور معہ2گولیاں، تھانہ صدر پولیس نے انتظار حسین سکنہ چک35شمالی سے ریوالور32بور معہ2گولیاں، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے سیف اللہ سکنہ وجھوکہ سے پسٹل30بور معہ2گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے،گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے