شیخوپورہ: (ملت+اے پی پی) مانانوالہ کے علاقے جھلار دیو میں جاوید اور یاسین وغیرہ نے تھانہ مانانوالہ میں درخواست دی کہ عاقب ولد سعید وغیرہ نے ان پر قتل کی نیت سے فائرنگ کی ہے۔ جب سعید عدالت میں پیش ہوا تو دو سالہ ملزم عاقب اپنے باپ سعید کی گود میں سو رہا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ مانانوالہ رب نواز نے بتایا کہ مقدمہ میں بچے کو ملوث کرنے والی بات میں کوئی حقیقت نہیں۔ زخمی یاسین نے بتایا کہ ملزمان عاقب اور سعید باپ بیٹا ہیں اور اسی گاؤں کے رہائشی ہیں۔