لاہور: (ملت+اے پی پی)پنجاب پولیس کیلئے نئے رنگ کا یونیفارم منتخب کر لیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں اس حوالے سے اعلان کر دیا جائے گا۔ پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور مہندی کے رنگ سے مماثلت والا یونیفارم فائنل کر لیا گیا ہے ۔ پینٹ اور شرٹ کا رنگ مہندی کے رنگ جیسا ہوگا جبکہ سر پر لینے کیلئے کیپ اور نام کی پٹی کا رنگ کالا ہوگا۔ نئے یونیفا رم کے سیمپل بھی تیار ہو گئے ہیں اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نئے یونیفارم کا اعلان کرتے ہوئے سیمپل بھی دکھائیں گے ۔نئے یونیفا رم کے حوالے سے نئے ایس او پیز بھی بنائے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ آئی جی 2سال سے پولیس یونیفا رم تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے اسکو تبدیل کروانا چاہتے ہیں ۔