خبرنامہ پنجاب

پٹرولیم مصنوعات؛ لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(آئی این پی) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس نہیں لگایا جا سکتادرخواست گزار کے مطابق وفاقی حکومت قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 50 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے ، درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے قیمتیں نہ بڑھانے سے متعلق بیان حقائق کے برعکس ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔