لاہور :(اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کر رہی ہے حالانکہ آئین کے تحت وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد نہیں کرسکتی ۔ شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے قانونی نکتہ اٹھایاکہ آئین کے تحت سیلز ٹیکس عائد کرنا صرف پارلیمان کااختیار ہے ۔ وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرکے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے بلکہ آئین کی کیخلاف وزری کی مرتکب ہورہی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کو غیر آئینی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے درخواست پروفاقی حکومت اور وزارت پٹرولیم سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا