لاہور (ملت + آئی این پی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور چیمبر اور شہر کی تاجر برادری نے مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔نائب صدر لاہور چیمبر ناصر حمید خان نے کہا کہ ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوگا تاجر،صنعتی برادری ،ایکسپوٹرز اور امپوٹرز براہ راست متاثر ہونگے۔دوسری جانب صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی پر بوجھ بڑھے گا۔