پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(ملت آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ، لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اقدام کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے دائر کی ۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیا کیاگیا ہے کہ سیلز ٹیکس میں اضافہ کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، درخواست گزار نے درخواست میں کہا ہے کہ حکومت کے پاس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سترہ فیصد سے زائد سیلز ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں، درخواست گزار کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر تیس فیصد سے زائد سیلز ٹیکس کا نفاذ کردیاگیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اورمہنگائی سے عام شہری متاثر ہوگا، درخواست گزار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل 9 ، 14 ، 16 اور25 سے متصادم ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، سیلز ٹیکس بڑھانے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔