خبرنامہ پنجاب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال

اسلام آباد: (اے پی پی)اوگرا نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم بھجوا دی ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 4روپے 41 پیسے، پیٹرول 3روپے، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 34 پیسے ، مٹی کا تیل ایک روپیہ 16پیسے جب کہ ہائی آکٹین کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جہاں سے اسے وزیر اعظم کو بھجوایا جائے گا، وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعد 30 اپریل کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا جائے گا۔