لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرول کی مصنوعات میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر 15دن بعد پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد انتہائی پریشانی اور اضطراب کا شکار ہوتے ہیں قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی مصنوعات میں اضافے سے نہ صرف کرائیوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ٹرانسپورٹیشن کے نام پر ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے عوام الناس کی اس پریشانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کیاگیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔