لاہور (ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ’’جاگو پنجاب ‘‘کے نام سے احتجاجی جلسوں کا اعلان کردیا‘ جلسوں سے چےئر مین بلاول بھٹو ‘اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘قمر الزمان کائرہ اور دیگر قائدین خطاب کر یں گے‘پانامہ سمیت دیگر ایشوز پر عوام کو حکومتی پالیسوں اور ناکامیوں سے آگاہ کیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے اس حوالے سے معاملات کی حتمی منظوری دیدی ہے جبکہ پنجاب کی تنظیم کو اضلاع کی تنظیموں کیساتھ ملکر جلسوں کے لیے شہروں اور تاریخ کا انتخاب کر نے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ بلاول بھٹو نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے لوگوں کو ہر لحاظ سے حکمران انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اب پیپلزپارٹی کے لوگوں کو خاموش کروانے کیلئے انکو قتل بھی کیا جا رہا ہے مگر ہم حکمرانوں کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں بلکہ ہر حر بے کا ڈ ٹ کر مقابلہ کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی آواز ہے جسکو دنیا کی کوئی طاقت خاموش نہیں کرواسکتی ہم نے حکومت کو 4مطالبات دےئے مگر حکومت آج تک ان پر عملددرآمد کر نے میں ناکام رہی ہے اس لیے ہم نے دوبارہ ااحتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اسکے لیے جاگو پنجاب کے نام سے احتجاجی مہم شروع کی جائیگی اور عوام کو بتائے گے کہ (ن) لیگ کی کر پٹ اور عوام دشمن حکومت انکے ساتھ کیا کیا ظلم کر رہی ہے اور عوام کو بحرانوں سے نجات کیلئے موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارہ حاصل کر نا ہوگا ۔