اوکاڑہ (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی ورکر گروپ کی سربراہ سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی پو لیٹکل سیکرٹری نا ہید خا ن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی کی جا گیر نہیں ہے یہ کارکنوں کی جما عت ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو چلاناکسی سیاسی مفاد پرست ٹولے کا کام نہیں ہے پی پی پی کے اصل وارث جیا لے ہیں کوئی اور نہیں۔وہ بدھ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں،انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے لیکن پی پی پی کو ختم نہ کر سکے قائد عوام نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی بات نہیں کی پاکستان کا 73آئین کا بھی سہراہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے جن کی وجہ سے آج ملکِ پاکستان کا قانون بنا لیکن کسی ڈکٹیٹر کے سامنے جھکنا پسند نہیں کیا ۔ اْنہوں نے کہا کہ 4اپریل کوپاکستان پیپلز پارٹی ورکر گروپ اپنے قائد کی سالانہ برسی وحدت روڑپر عقیدت احترام سے منا ئی جائیگی جس میں پی پی پی کے جیالے بھرپور جزبہ سے شرکت کریں گے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشااللہ عنقریب مختلف اضلاح کا دورہ کریں گے اور جیالوں میں بھٹو شہید کی روح پھونکیں گے تاکہ جیالے اپنا مشن نا چھوڑیں۔