لاہور(اے پی پی)پنجاب حکومت کےترجمان سید زعیم حسین قادری کا کہناہےکہ پنجاب حکومت پر الزامات وہ لوگ لگا رہے ہیں جن کا ماضی کرپشن اور بد عنوانی سے داغدار ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما بے سرو پا الزامات لگا کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔لاہور سے جاری بیان میں زعیم حسین قادری نےقومی اسمبلی میں قائدحزبِ اختلاف سید خورشید شاہ اور منظور وٹو کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئےکہاکہ پیپلز پارٹی کی کرپشن کی داستانیں زبان زدِ عام ہیں۔ان کاکہناتھاکہ کرپشن اور بد عنوانی کی وجہ سے پیپلز پارٹی عوامی حمایت سے محروم ہو چکی ہے، جبکہ عوام پنجاب حکومت پر تنقید کرنے والوں کے ماضی سے بخوبی واقف ہیں۔