خبرنامہ پنجاب

پی آئی اے ٹاسک فورس کی لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی ‘3مسافر گرفتار

لاہور (ملت + آئی این پی) پی آئی اے ٹاسک فورس نے لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3مسافروں کو گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر کینیڈا جانے والے 3مسافروں کو حراست میں لے لیا تینوں مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 789کے ذریعے لاہور سے کینیڈا جا نے کی کوشش کر رہے تھے۔