خبرنامہ پنجاب

پی آئی اے پر یمئر15مسافروں کو چھوڑ کر لندن روانہ ہوگئی

لاہور(آئی این پی) پی آئی اے پر یمئرکی پرواز15مسافروں کو چھوڑ کر لندن روانہ ہوگئی ‘مسافروں کا اےئر پورٹ پر شدید احتجاج جبکہ قومی فضائی کمپنی کی لاجواب سروس پریمیئر کے مسافروں نے جہاز میں لوشن ، ٹشو پیپر اور دیگر چیزوں کو چرانے کے علاوہ طیارے کو گندگی سے بھردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرارت کے روز لاہور سے پی آئی اے پر ئمیر کی پرواز نے10بجکر42منٹ پر روانہ ہوئی جبکہ 15مسافروں کو دی جانیوالی ٹکٹوں پر11بجکر15منٹ وقت دیا گیا جسکی وجہ سے پرواز15مسافروں کو لیے بغیر ہی لاہور سے لندن روانہ ہوگئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ دوسری طرف یوم آزادی پر شروع ہونے والی قومی فضائی کمپنی کی خصوصی پریمیئر سروس میں استعمال ہونے والی ائیر بس 330 میں مسافروں کو جہاں جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہیں سروس سے مستفید ہونے والے مسافر عملے کے رویئے کے معترف دکھائی دیتے ہیں لیکن لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں مسافروں نے گندگی کے ڈھیر لگا کرعملے کو رویئے میں تبدیلی لانے پر مجبور کردیا ہے۔ لاہور سے لندن کے لئے پریمئیر سروس شروع کی گئی تو مسافروں نے طیارے میں موجود لوشن ، ٹشو پیپرز اور ڈسپوزیبل چیزیں چرانا شروع کردیں مسافروں نے لوٹ مار کرنے کے علاوہ طیارے کو گندگی سے بھر دیا جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ جہاز میں گندگی نہ پھیلائیں اور شیمپو اور تولیے جہاز میں ہی چھوڑ کر جائیں۔