خبرنامہ پنجاب

پی آئی اے کی اومان کے دوسرےشہر کے لیے بھی پر وازیں

لاہور: (ملت+آئی این پی) پی آئی اے نے اومان کے دوسرے بڑے شہر سلالہ کیلئے بھی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)نے اومان کے شہر سلالہ کیلئے بھی فضائی سروس شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں پہلی پرواز پر 85مسافر سلالہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے سلالہ کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں چلیں گی ، منافع بخش روٹس پر پروازیں چلانا شروع کر دی گئی ہیں اور مستقبل میں دیگر ممالک کے شہروں کیلئے بھی سروس شروع کردی جائے گی ۔ترجمان نے بتایا کہ لاہور ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی سلالہ کیلئے پہلی پرواز پی کے 235پر 85مسافر روانہ کیے گئے ہیں ۔