لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے موبائل اور انٹر نیٹ سروسز معطل رہیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل کے روز کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں جیمرز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طو رپر انٹر نیٹ کی وائی فائی سروسز معطل ہو گئی ہیں جبکہ فائنل میچ سے ایک روز قبل موبائل سروس بھی معطل ہو جائے گی۔اس روز صرف لینڈ لائن نمبر کی سروس بحال رہیں گی۔ذرائع کے مطابق جیمبرز کی تنصیب سے قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف میں موبائل فون اور وائی فائی کی سروسز مکمل طور پر معطل رہیں گی جو میچ کے اختتام کے کئی گھنٹے بعد بحال کی جائیں گی۔