لاہور (ملت + آئی این پی) پی ایس ایل فائنل کے موقع پرعوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے ایڈوائزری پلان جاری‘ قذافی سٹیڈیم آنے والے شہریوں کیلئے مخصوص مقامات پر پارکنگ ہوگی، سٹی ٹریفک پولیس نے گاڑی کی خرابی یا کسی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن نمبر1915- 042 بھی جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ایڈوائزری پلان جاری کر دیا پلان کے مطابق ایف سی کالج، مسلم ٹان فلائی اوور کے نیچے اور لبرٹی مارکیٹ میں شہریوں کیلئے پارکنگ مختص کی گئی ہے جبکہ شہری برکت مارکیٹ پارکنگ، ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں بھی گاڑیاں کھڑی کرسکیں گے کینال روڈ جانب شاہ جمال اور جانب ظہور الہی روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہوگی جبکہ کاہنہ، کوٹ لکھپت سے کینٹ اور مغلپورہ جانے کیلئے والٹن روڈ استعمال ہوگی پلان کیمطابق فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ اور صدیق ٹریڈ سنٹر بھی ٹریفک جاسکے گی جبکہ جیل روڈ نہر پل تا قرطبہ چوک عام ٹریفک کیلئے کھلا ہوگا۔ پارکنگ سٹینڈز میں چنگ چی، آٹو رکشے، ایل پی جی، ایل این جی اور سی این جی گاڑیاں پارک نہیں ہونگی سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہیکہ وہ قذافی سٹیڈیم کی طرف غیرضروری سفر سے گریز کریں اور رش سے بچنے کے لئے میٹروبس کا استعمال کریں سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک حادثے، گاڑی کی خرابی یا کسی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن نمبر042 1915پر بھی جاری کر دیا۔