خبرنامہ پنجاب

پی ایس ایل فائنل کی مصروفیات: پولیس ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کر سکی

لاہور (ملت + آئی این پی) پی ایس ایل کا 5 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں فائنل کی سیکیورٹی ڈیوٹی میں مصروفیت کی وجہ سے پولیس ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کر سکی، مقدمات میں اگلی تاریخیں دے دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ججوں کو آگاہ کیا گیا کہ پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں جس کی وجہ سے ملزم عدالتوں میں پیش نہیں کیے جائیں گے۔ ملزمان نہ آنے کی وجہ سے قتل اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں کارروائی نہ ہو سکی لاہور بار کے سیکرٹری فرحان مصطفی جعفری کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے عدالتوں میں کیس بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہفتے کو بھی ملزمان عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے ۔