خبرنامہ پنجاب

پی ایس ایل کھلاڑی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کریں گے

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور پولیس نے پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پی سی ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم لانے اور لیجانے کی تجویز پر کام شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت پی ایس ایل کی سیکیورٹی پر اجلاس ہوا ، جس میں پولیس افسران کی جانب سے تجویز دی گئی کہ کھلاڑیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پی سی ہوٹل سے سٹیڈیم تک لایا اور پھر سٹیڈیم سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس ہوٹل لایا جائے جس پر متعدد افسران نے رضا مندی بھی ظاہر کر دی تاہم حتمی فیصلہ میچ والے روز ہی کیا جائے گا افسران کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال سے نہ صرف سییکورٹی بہتر طریقے سے سرانجام دی جا سکتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں کوبھی بلاک نہیں کرنے پڑے گا اور شہریوں کی مشکلات میں کمی آئے گی تجویز پر عملدرآمد کے لیے لاہور پولیس نے فیصلہ کیا کہ ہوٹل اور سٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈ تیار کیے جائیں گے۔