لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے لاہور میں ہونے والے فائنل کیلئے بک میکرز نے بڑے ہوٹلوں میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ذرائع کے مطابق موبائل فون ٹریس ہونے کے خطرے کے پیش نظر بکیز نے واٹس ایپ اور وائبر کا استعمال شروع کردیا ہے جبکہ ایک بک میکرز نے دعوی کیا ہے کہ فائنل میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جوا ہوگا اور پاکستانی بکیز کو ممبئی اور کلکتہ سے ہاٹ لائن ملے گی۔