لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں میچ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کرکٹ کو ضلعی حکومت نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے گاڑیوں کی پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کیلئے پارکنگ فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی ۔ علاوہ ازیں پی ایس ایل کی پارکنگ کیلئے شہر میں 9 مقامات مختص کیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو مفت میں گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت مہیا کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ فری پارکنگ کی سہولت سے استفادہ کرنے کیلئے ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ہمراہ ہونا لازم ہیں بصورت دیگر گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔