خبرنامہ پنجاب

پی ٹی آئی کےدلائل الزامات تک محدود ہیں، انوشہ

اسلام آباد:(ملت+آئی این پی)وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام دلائل کھوکھلے الزامات تک محدود ہیں۔منگل کو یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پانامہ پیپرز کیس سے متعلق ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکی،اس کے وکیل بھی تسلیم کرچکے ہیں کہ انہیں ٹیکس قوانین سے متعلق آگاہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ ثبوتوں کے ذریعے ثابت کرچکے ہیں کہ مریم نواز وزیراعظم کے زیرکفالت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد از جلد ہو۔(خ م)