خبرنامہ پنجاب

پی ٹی آئی جلسے کے بعد مال روڈ پر ٹریفک بحال

لاہور :(آئی این پی) تحریک انصاف کے جلسے کے بعد مال روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ۔ اتوار کے روز جلسے کی وجہ سے مال روڈ کو اکثر جگہ سے کنٹینرز ، خاردار تاریں اور لوہے کی چادریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا جن کو جلسے کے بعد ہٹا دیا گیا ہے اور ٹریفک رواں دواں کر دی گئی ہے جبکہ جلسہ گاہ سے صفائی بھی کر دی گئی ہے ۔ تاہم چند کنٹینرز ابھی سڑک کنارے موجود ہیں جن کو انتطامیہ کے مطابق جلد ہی ہٹا دیا جائے گا اس کے ساتھ مال روڈ پر تحریک انصاف کے لگے بینرز اور فلیکسز بھی ہٹا دی گئی ہیں ۔