خبرنامہ پنجاب

پی ٹی آئی رائیونڈ جلسہ ،پولیس انتظامیہ نےسیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

تحریک انصاف:(ملت+اے پی پی) تحریک انصاف نے 30ستمبر کو اڈا پلاٹ رائیونڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جلسہ گاہ کی سیکورٹی، ٹریفک اور دیگرامور کا جائزہ لینے کیلئے چوک اڈا پلاٹ کا دورہ کیا۔ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کا اگلا پڑاؤ 30ستمبر کو وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا سے 5کلو میٹر دور چوک اڈا پلاٹ پر ہوگا ۔ جلسہ گاہ کی سیکورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لینے کےلیے کمشنر لاہور ،ڈی سی او ،سی سی پی او ڈی آئی جی آپریشنز نے علاقے کا دورہ کیا تو پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں بھی ہمراہ تھی ۔ انتظامی افسروں کا کہنا تھا کہ جلسے کےلیے 4سے رات نو بجے کا وقت مانگا جارہا ہے جلسہ گاہ کی سیکورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائےگی ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ احتجاج پرامن ہوگا ۔ پولیس کو رکاوٹیں نہیں کھڑی کرنے دیں گے۔30 ستمبر کو لاہوراوردیگر علاقوں سے آنے والے قافلے پہلے بھوبتیاں چوک پرجمع ہوں گے اور وہاں سے اڈا پلاٹ پہنچیں گے ۔