خبرنامہ پنجاب

پی ٹی آئی کا خواجہ سرائوں اور معذوروں کیلئے مطالبہ

لاہور (ملت+اے پی پی) تحریک انصاف نے خواجہ سرائوں اور معذوروں کیلئے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا مطالبہ کر دیا ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرادی ۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے خواجہ سراﺅں اور معذور افراد کو پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں خواجہ سراﺅں اور معذور افراد کو بھی خواتین کی طرح ان کے لئے بھی ایوانوں میں نشستیں مخصوص کر دی جائیں ، تاکہ ان کے نمائندے بھی وہاں موجود ہوں اور ان کے مسائل بہتر طریقے سے اجاگر کرکے انہیں حل کروا سکیں ۔ خصوصی نشستیں دینے سے وہ اپنی کمیونٹی کی نمائندگی بہتر طریقے سے کر سکیں گے اور اُن کے حقوق اور تحفظ کے لئے ایوان میں اپنی آواز بلند کر سکیں –