خبرنامہ پنجاب

پی ٹی آئی کسانوں کوانتشارکی ترغیب دےرہی ہے:رانا

لاہور:(آئی این پی ) پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز یا نابینا افراد کوئی بھی ہو حکومت پنجاب نے ہمیشہ مذاکرات کئے اور مسائل کو حل کیا۔ کسانوں کے ایک دھڑے کے ساتھ بھی بات چیت سے انکے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی تھی مگر تحریک انصاف کسانوں کے دوسرے دھڑے کو گھیراؤ جلاؤ کی ترغیب دے رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دوسرے گروپ کے ساتھ بھی مذاکرات سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر تحریک انصاف انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نصب العین ہے کہ ملک کو عدم استحکام سے دو چار کیا جائے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عوام کے سامنے وہ لوگ بے نقاب ہو گئے ہیں جو ملک کو افراتفری کا شکار رکھنا چاہتے ہیں۔