خبرنامہ پنجاب

پی پی پی کا یوم تاسیس، بلاول ور دیگر قائدین لاہور پہنچ گئے

پاکستان پیپلزپارٹی:(ملت+اے پی پی) پاکستان پیپلزپارٹی آج اپنا 49واں یومِ تاسیس منا رہی ہے، پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ اور دیگر قائدین لاہور پہنچ چکے ہیں،پارٹی کی تاسیسی تقریبات7دن تک بلاول ہاؤس لاہورمیں جاری رہیں گی۔ پیپلز پارٹی کےیومِ تاسیس کی مرکزی تقریب بلاول ہاؤس لاہور میں شروع ہوگی، کیک کاٹا جائیگااورپھرجنرل ہاؤس اجلاس ہو گا،جس میں جنرل ڈسکشن کی جائےگی ،تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری خطاب کریں گے، پھر میوزیکل ایوننگ ہوگی۔ مرکزی پنڈال میں5 ہزار افرادکےبیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے جبکہ شرکاءکےکھانےکاانتظام بلاول ہاؤس کےباہر کیاگیاہےجہاں شامیانے لگادیئے گئےہیں ۔ دوسرے دن سےصوبوں کےتنظیمی اجلاسوں کاسلسلہ شروع ہوگا ،شیڈول کے مطابق یکم دسمبرکو بلوچستان ،2 دسمبرکو جنوبی پنجاب ،3 دسمبر کو خیبر پختونخوا، 4 دسمبرکو سندھ ،5 دسمبرکو آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی تقریبات ہوں گی جبکہ6 دسمبر کادن پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کیلئے مخصوص کیاگیاہے ۔30 نومبر 1967ءکولاہورسےاپنی سیاسی اننگزکاآغازکرنےوالی پیپلز پارٹی کےیوم تاسیس کی تقریبات کیلئےقیادت نےلاہورہی کا چناؤ کیاہے۔