فیصل آباد۔ پی پی پی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری آج 19جولائی بروز جمعرات کو فیصل آباد میں مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے جبکہ ریلی کی صورت میں چنیوٹ سے فیصل آباد آمد کے دوران راستہ میں بائی پاس ، سوئی گیس چوک ، سرگودھا روڈ ،ضلع کونسل چوک، گھنٹہ گھر چوک ، جھنگ بازار ، ٹوٹیاں والا کھوہ ، مدنی چوک سمیت دیگر مقامات پر عوامی اجتماعات سے ان کا خصوصی خطاب بھی ہو گا،پی پی پی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری تحصیل چوک چنیوٹ میں استقبالیہ کیمپ میں کارکنوں سے خطاب کے بعد ریلی کی صورت میں فیصل آباد آئیں گے جہاں بائی پاس ، سوئی گیس سرگودھا روڈ پر پیپلز پارٹی فیصل آباد کی جانب سے لگائے جانے والے استقبالی کیمپوں میں کارکنان سے مختصر خطاب کے بعد ضلع کونسل چوک، گھنٹہ گھر ، انتظار عدیل تاج کے حلقہ میں جھنگ بازار سے ٹوٹیاں والا کھوہ کے درمیان مختصر خطاب کرنے کے بعد مدنی چوک سمن آباد سے ہوتے ہوئے ملک اصغر علی قیصر کے دفتر اور بعد ازاں پیپلز پارٹی ضلع فیصل آبا د کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز چوہدری کے گھر پارٹی عہدیداروں سے خطاب کریں گے ،بعد ازاں روشن والا بائی پاس پر سمندری کی جانب سے آنے والے کارکنا ن سے خطاب کے بعد جڑانوالہ روانہ ہو جائیں گے ،وہاں سے شیخو پور ہ اور بعد ازاں لاہور کی جانب ان کی روانگی ہو گی۔