خبرنامہ پنجاب

پی پی 240 میں ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

تونسہ شریف (آئی این پی ) تونسہ شریف میں پی پی 240 پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری رہا جبکہ پولنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں عروج پرر ہیں، پولنگ اسٹیشن نمبر 99 پر دکھا کر ووٹ کاسٹ کئے گئے ، پرائمری اسکول جٹ والا میں وقت پر پولنگ شروع نہ ہوسکی۔ تونسہ شریف میں پی پی 240 پر ضمنی الیکشن کیلئے تمام پولنگ اسٹیشز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 99 پر ووٹرز دیکھا کر ووٹ کاسٹ کر تے رہے جبکہ پرائمری سکول جٹ والا میں بھی پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔ مسلم لیگ(ن ) کی شمعونہ قیصرانی کی نااہلی کے بعد سیٹ خالی ہوئی تھی۔