خبرنامہ پنجاب

پی پی 78 ضمنی انتخاب: آزاد امیدوار مسرور نواز کامیاب

جھنگ: (ملت+اے پی پی) پی پی 78 کے ضمنی انتخاب کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق، آزاد امیدوار مسرور نواز 47 ہزار 800 ووٹ لیکر الیکشن جیت گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ نواز کے امیدوار آزاد ناصر 35 ہزار 84 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ ضمنی انتخاب میں اصل مقابلہ آزاد امیدوار مسرور نواز جھنگوی جن کو ایک دینی جماعت کی حمایت حاصل ہے اور ن لیگ کے آزاد ناصر انصاری کے درمیان ہی متوقع تھا۔ تاہم، پیپلز پارٹی کے سرفراز احمد ربانی اور پی ٹی آئی کی ارفع مجید بھی میدان میں تھیں لیکن ان دونوں جماعتوں کے امیدوار خاطر خواہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔