خبرنامہ پنجاب

چائلڈ رائٹس موومنٹ کے زیر اہتمام بچوں کے تحریری مقابلوں کا اعلان

راولپنڈی۔ 11 نومبر (ملت + اے پی پی) بچیوں کے عالمی دن کے حوالے سے چائلڈ رائٹس موومنٹ (سی آر ایم)بچوں میں تحریری مقابلوں کا اعلان،غیر نصابی سرگرمیوں اور شعوری مہم کے ذریعے بچوں کی صلاحیتوں کو استعمال کیا جائے گا۔ مرحلہ وار تقریبات میں سرگرمیوں کاآغاز کر دیا گیا ہے،18سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کیلئے تحریری اور دیگر صحت مندانہ مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔مقابلوں کا انعقاد یوگڈ نیشنل سیکرٹریٹ (سی آر ایم )کی طرف سے کیا گیا مرحلہ وار ان مقابلوں میں لڑکیوں اور لڑکوں کے حوالے سے تعصب مٹانے کیلئے شعوری مہم چلائی جائے گی جس میں بچوں کی شمولیت اور نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ گرلز چائلڈ ڈے کی مناسبت سے شروع کی گئی تقریبات میں بچوں میں چھپے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مواقع فراہم کئے جائیں گے تحریری مقابلوں میں بچے اور بچیاں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو کہانی کی شکل میں یا کالم کی شکل میں لکھ کر دیں گے اور عمدہ تحریر والے رائٹر کو انعام دیا جائیگا انعامات کی تفصیلات کچھ یوں ہیں اچھی مختصر کہانی لکھنے والے امیدوار بچے کو 10000روپے ،اچھی تحریر کے حامل کالم رائٹر کو 10000روپے اور اچھی نظم یا گانا لکھنے والے امیدوار کو بھی 10000روپے انعام دیا جائیگامقابلہ کے کامیاب خوش نصیبوں کا فیصلہ سی آر ایم کی ایگزیکٹو کمیٹی کریگی جبکہ مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے مواد بھیجنے کی آخری تاریخ15نومبر ہے۔مقابلوں میں حصہ لینے والے بچوں کی عمر کی حد 12سے 17سال تک ہیں۔چیف ایگزیکٹو یوگڈ سید اشتیاق الحسن گیلانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس عمر کے بچوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں میں دلچسپی بڑھانا ہے اور انہی مقابلوں کے ذریعے بچوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لا کر مزید نکھار پیدا کیا جائے گا اور انہی مقابلوں کی بدولت بچوں میں ان کے حقوق کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کی جائے گی تاکہ انہیں اپنے حقوق سے شناسائی ہو اور وہ اپنے حقوق کا نا صرف تحفظ کر سکیں بلکہ دوسرے افراد کو بھی اپنے حقوق کے حوالے سے معلومات فراہم کر سکیں گے ۔