خبرنامہ پنجاب

چائلڈ لیبرپرپابندی، عمل نہ کرنے پر پنجاب حکومت کو نوٹس

لاہور ہائیکورٹ:(ملت+اے پی پی) نے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کی پابندی پر عمل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے نجی فلاحی تنظیم کے علی افتخار کی درخواست پر سماعت کی جس میں بھٹوں پر بچوں سے مزدوری لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ بچوں سے بھٹوں پر جبری مشقت لے جاتی ہے جو ملک کے آئین اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے منافی ہے۔ درخواست گزار نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے چائلڈ لیبر پر پابندی پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہیں۔ وکیل نے الزام لگایا کہ بھٹوں پر ہونے والی چائلڈ لیبر پر متعلقہ ادارے خاموشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وکیل نے استدعا کی کہ بھٹوں پر بچوں سے مزدوری کرائے جانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ درخواست پر مزید سماعت 19 فروری کو ہو گی۔