خبرنامہ پنجاب

چار روز پہلے لاپتہ بچی کی لاش نالے سے مل گئی

لاہور: (ملت+اے پی پی) جلال پارک شاد باغ لاہور کی رہائشی ڈھائی سالہ شبانہ تین روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی تو اہلخانہ اسے تلاش کرتے رہے۔ کوئی سراغ نہ ملا تو متعلقہ پولیس کو اطلاع کر دی۔ چوتھے روز شبانہ کی لاش مقامی گندے نالے سے مل گئی۔ اہلخانہ کے مطابق گندے نالے کی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ معصوم بچی کھیلتے ہوئے گندے نالے میں جا گری تھی۔ متوفیہ شبانہ دو بہن بھائیوں میں بڑی تھی تاہم پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے بچی کی میت ورثاء کے حوالے کر دی۔ جنہوں نے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔