خبرنامہ پنجاب

چشتیاں، مضر صحت دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،آٹھ ملزمان گرفتار

چشتیاں (ملت + آئی این پی )چشتیاں کے علاقے کوٹ اللہ دتہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں مضر صحت دودھ بنانے والے آٹھ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے کوٹ اللہ دتہ میں مضر صحت دودھ بنانیوالی فیکٹری پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا اس کے دوران مضرصحت دودھ بنانے والے آٹھ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق چھاپہ عوامی شکایات کی بنیاد پر مارا گیا، گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔