چنیوٹ:(آئی این پی)سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آگاہی ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ،مختلف اسکولوں کے طالبعلم اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عوام میں محکمہ شہر دفاع کی اہمیت اور مقاصد کو اجاگر کرنے کے لیے نکالی گئی ریلیکی قیادت ڈی سی او شوکت علی خان کچھی نے کی ۔ریلی ٹی ایم اے ہال سے ختم نبوت چوک تک نکالی گئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او شوکت علی نےکہا کہ اس وقت پاکستان دہشت گردی کی لپٹ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے تمام سرکاری اوار غیر سرکاری ادارے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ڈی سی او نے کہا محکمہ سول ڈیفنس مختلف ا سکولوں میں موک ایکسر سائز کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں کے ملازمین کو دہشت گردی سے نمٹنے کی تربیت بھی کروارہاہے ۔