چنیوٹ (ملت + آئی این پی) چنیوٹ میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس میں 6 ملزمان اور 9 مشکوک افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔پولیس اور ایلیٹ فورس نے سٹی، رجوعہ، چناب نگر، بھوآنہ اور کانڈیوال کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 154 مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس سے چیکنگ کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 6 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ 9 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔