خبرنامہ پنجاب

چنیوٹ پولیس نے پانچ افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا

چنیوٹ (ملت + آئی این پی) چنیوٹ پولیس نے پانچ افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم نے2012 میں ذاتی دشمنی پر پانچ افراد کو قتل کیا تھا۔ چنیوٹ کے علاقے میں پانچ افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے جھنگڑ گلوتراں سے گرفتار کرلیا ۔ ملزم نے2012میں ذاتی دشمنی پر5افراد کو قتل کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم پانچ افراد کے قتل کے مقدمے میں منڈی بہاؤالدین پولیس کو مطلوب تھا تاہم ملزم سیف کو منڈی بہاؤ الدین پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔