خبرنامہ پنجاب

چودھری صاحب نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں اصل رکاوٹ کا بتا دیا

لاہور: (ملت+آئی این پی) مسلم لیگ( ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں اصل رکاوٹ کا بتا دیا ۔مسلم لیگ( ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جماعت کی وزارت عظمی کی خواہش اپوزیشن کے اتحاد میں رکاوٹ ہے ‘اپوزیشن جماعتیں قومی مفاد کے ایجنڈے پر فوکس کریں کیونکہ بڑا ٹارگٹ ملک کو بچانا اور بادشاہت کا خاتمہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی وطن واپسی خوش آئند ہے اور انکی واپسی پر ملاقات بھی کریں گے ‘ اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم کے امیدوار نامزد کرنے کا سلسلہ بند کریں ‘وزارت عظمی کے امیدواروں کی ابھی سے نامزدگی کیوں کی جا رہی ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے تاکہ اپوزیشن جماعتیں ملکر قومی مفادات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو سکیں ۔