سرگودھا۔(ملت آن لائن)سرگودھا کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری اپنے قیمتی سامان، زیورات اور نقدی سے محروم ہوگئے،تفصیلات کے مطابق 47شمالی کے قریب 3مسلح ڈاکوؤں نے بینک سے رقم نکلوا کر باہر نکلنے والے نوجوان قدیر احمد سے 30ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے، اسی طرح رحیم پور میں عمر حیات کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم افراد پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی اور گھر میں پڑا دیگر سامان چوری کرکے لے گئے، جبکہ غنی پارک کے افضال احمد کے گھر کے تالے توڑ کر چور زیورات‘ نقدی اور دیگر سامان چوری کرکے گھر کا صفایا کر گئے،پولیس نے تمام واقعات کے ا لگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔