خبرنامہ پنجاب

چونگی امرسدھو گھر میں آتشزدگی، ماں بیٹی جاں بحق

لاہور: (ملت+اے پی پی) پولیس کے مطابق واقعہ بینک سٹاپ کے قریب مظہر نامی شہری کے مکان میں پیش آیا۔ جہاں اچانک بھڑکنے والی آگ نے پل بھر میں مکان کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے آگ پر قابو پا کر گھر میں موجود مظہر اسکی اہلیہ صائمہ اور اس کی بیٹیاں 3 سالہ ایمان، 5 سالہ مناحل اور 8 سالہ کائنات کو جنرل اسپتال منتقل کردیا۔ جہاں صائمہ اور اور ایک بچی ایمان دم توڑ گئے۔ کائنات نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اسکے والدین کے مابین اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ رات گئے دونوں میں جھگڑا ہوا تو صائمہ نے آگ لگا دی۔ پولیس نے واقعہ میں جاں بحق ماں اور بیٹی کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔